؞   ڈبری کی آگ سے جھلس کر طالبہ کی موت
۲۲ ستمبر/۲۰۱۷ کو پوسٹ کیا گیا
مہوارہ خرد (حوصلہ نیوز): جمعرات کو دیر رات کے وقت ڈبری کی آگ سے جھلس کر مہوارہ خرد کی ایک سولہ سالہ لڑکی کی موت واقع ہوگئی۔ نوراتری کے پہلے دن ہوۓ اس حادثہ سے گاؤں میں غم کا ماحول ہے۔
اطلاع کے مطابق مہوارہ خرد کے رہنے والے مہیندر کی 16 سالہ بیٹی پونم انٹر کی طالبہ تھی اور وہ ڈبری کی روشنی سے دیر رات تک پڑھائی کر رہی تھی۔ تبھی تیز ہوا اور بارش کی وجہ سے ڈبری پونم کے کپڑے پر آگ لگ گئی۔
پونم نے شور مچایا تو والدین فورا آگئے اور پھول پور لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اعظم گڑھ کے لئے ریفر کردیا۔ صبح آٹھ بجے تک جب پونم کو اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تو کچھ دیر بعد ہی پونم کی موت ہوگئی۔
اس واقعے سے پورے گاؤں میں غم کا ماحول ہے خاص طور سے جب یہ واقعہ ایک طالبہ کے ساتھ اور وہ بھی نوراتری کے پہلے دن ہی پیش آیا ہے۔

1 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

11 افسوس

1 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.